Asif Raza DC Pakpattan has assumed the charge

پاکپتن ( ) حکومتِ پنجاب کی جانب سے آصف رضا کو ڈپٹی کمشنر ضلع پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔آصف رضا اس سے قبل انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب میں بطور جنرل منیجر ایڈمن اور چیف اسٹریچرڈی آفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے انتظامی معاملات میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارکردگی سے مختلف منصوبوں کی کامیاب نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر پاکپتن کے طور پر اپنے نئے عہدے پر فائز ہونے کے بعد انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوامی خدمت، شفافیت، اور اچھی حکمرانی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔